PHA Multan - پی ایچ اے ملتان کاشاہ شمس پارک کی جھیل فعال کرنے کا فیصلہ

پی ایچ اے ملتان نے شاہ شمس پارک کی جھیل فعال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے میں انجینئرنگ برانچ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ پارک میں سکریپ کو جلد نیلام کیاجائے گا۔یہ بات ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے شاہ شمس پارک کے دورے کے موقع پر کی۔ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ پارک میں واش رومز، ٹریک اور گزیبوزکی تکمیل کر لی گئی ہے۔ باؤنڈری وال کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔