t20 - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان : روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے گروپس کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیموں کو گروپ اے اور بی میں تشکیل دیا گیا ہے۔

پاکستان گروپ ٹو میں شامل ہے، گروپ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت بھی شامل ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ، افغانستان سمیت کوالیفائی راؤنڈ کی دو ٹیمیں بھی اس کا حصہ ہیں۔

اسی طرح گروپ ون میں انگلینڈ ،آسٹریلیا، جنوبی افریقہ ،ویسٹ انڈیز سمیت دو کوالیفائی ٹیمیں شامل ہیں۔