muhammad nawaz shareef university multan - نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ویٹنری ہسپتال و ڈسپنسری ، کمپیوٹر ، نرسری پروڈکشن اور لائیو سٹاک کے ڈپلومے شروع کرنے کا فیصل

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 29ویں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔

اجلاس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی ، اجلا س میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی ۔

اجلاس منعقد کرنے کا مقصد تمام شعبہ جات میں جاری تعلیم ، ریسرچ اور پراجیکٹس کے حوالے سے وائس چانسلر جامعہ کوآگاہی فراہم کرنا اور درپیش مسائل کا حل نکالنا تھا ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ یونیورسٹی میں کرونا کے حوالے سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ۔ان ہدا یات کے مطابق زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلباء و طالبات ، سٹاف و فیکلٹی اور وزٹرز بھی حفاظتی اقدامات کر کے یونیورسٹی میں داخل ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات کے امتحانات 14اگست سے پہلے کروائے جائیں گے ۔اجلاس میں نئے تعلیمی سال کاکیلنڈر منظور کیا گیا ۔
ملتان کیمپس اور جلالپور پیروالا ریسرچ فارم پر ویٹنری ہسپتال و ڈسپنسری ، کمپیوٹر ، نرسری پروڈکشن اور لائیو سٹاک جیسے ڈپلومے شروع کرنے کی منظوری دی گئی ۔

حامد خان درانی جرم پلازم یونٹ اور مینگو میوزیم کی تعمیر کیلئے پرپوزل پر غور کیا گیا۔اس موقع پر تمام ڈینز اور تمام شعبہ جات کے چیئر مین موجود تھے ۔