MEPCO Logo - میپکو کی ریکوری 104فیصد، سی ای او کی افسران کو مبارکباد

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے جون 2021ء کے ریکوری اورلائن لاسز کے مقرر کردہ اہداف حاصل کرلئے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر اکرام الحق نے گزشتہ ماہ ریکوری کی شرح 104فیصد سے زائد ہونے اور لائن لاسز میں کمی کرنے پرتمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ڈی اوز اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہاہے اور شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسران وملازمین جون 2021ء کی کارکردگی کا تسلسل مستقبل میں بھی جاری رکھیں اور اتھارٹی کی جانب سے مقررکردہ اہداف حاصل کرتے رہیں اور مزید محنت کرکے کمپنی کو

فائدہ پہنچائیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ جون 2021ء کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں 30ارب 88کروڑروپے سے زائد وصولیاں کی گئیں جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح 104 اعشاریہ 89 فیصد رہی ہے ، جبکہ جون 2020ء کے مقابلے میں جون 2021ء کے دوران لائن

لاسز کی شرح میں اعشاریہ 4فیصد کمی کی گئی۔
رحیم یار خان سرکل سب سے زیادہ ریکوری 113.29 فیصد اور لائن لاسز میں اعشاریہ8فیصد کمی کرنے پر مظفرگڑھ سرکل سرفہرست رہاہے۔
جون 2021ء کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ملتان سرکل نے 6ارب 57کروڑروپے ریکوری کے ساتھ 102.80 فیصد، ڈی جی خان سرکل 2ارب 22کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ 103.22فیصد، وہاڑی سرکل 2ارب 81 کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ 104.14فیصد، بہاولپور سرکل 3ارب 97کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ 104.70فیصد، ساہیوال سرکل 4ارب 13کروڑروپے ریکوری کے ساتھ 102.19فیصد، رحیم یار خان سرکل 3 ارب 39کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ 113.29فیصد، مظفرگڑھ سرکل 3ارب 55کروڑروپے ریکوری کے ساتھ 105.62فیصد، بہاولنگر سرکل ایک ارب 77کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ 105.41فیصد اور خانیوال سرکل کی ماہانہ ریکوری 2ارب 45کروڑروپے کے ساتھ 105.76فیصد رہی۔