bise multan board - میٹرک امتحان کے امیدواروں کی رول نمبرسلپس بذریعہ ڈاک ارسال

تعلیمی بورڈ ملتان نے شہادۃالثانویۃالعامہ اور اولیول کے امیدواران جو میٹرک سالانہ امتحان 2021 میں شرکت کر رہے ہیں کورول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک جاری کر دی ہیں۔ امیدوار رول نمبر سلپس موصول نہ ہونے کی صورت میں تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں،بورڈ حکام کے مطابق اگر کسی امیدوار کے کوائف آن لائن سسٹم میں بھی موجود نہ ہوں تو وہ فوری طور پر داخلہ فیس جمع کرانے کے ثبوت کے ساتھ ڈپٹی کنٹرولر میٹرک سے رابطہ قائم کرے۔