lahore highcourt - لاہور ہائیکورٹ کے19 ججز پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کےسنڈیکیٹ کے از سر نو جوڈیشل ممبرز تعینات

سید شہباز علی رضوی زکریا یونیورسٹی، سرفراز ڈوگر نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی کے ممبر ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے19 ججز پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کےسنڈیکیٹ کے از سر نو جوڈیشل ممبرز تعینات، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

جس کےمطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی سنڈیکیٹ کے از سر نو ممبر مقرر کیے گئے ہیں۔جسٹس شجاعت علی خان جی سی یونیورسٹی ،جسٹس عائشہ اے ملک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ممبر سنڈیکیٹ ہوں گی ،جسٹس شاہد وحید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ،جسٹس علی باقر نجفی ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد ،جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن کنیئرڈ کالج برائے خواتین کے نادرا حسن لاءڈیپارٹمنٹ بورڈ آف سٹڈیز کے ممبر ہوں گے،جسٹس مس عالیہ نیلم لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ،جسٹس مسعود جہانگیر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ،جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی سنڈیکیٹ کے ممبر مقرر کیےگئے ہیں۔

جسٹس شمس محمود مرزا یونیورسٹی آف ایجوکیشن،جسٹس سید شہباز علی رضوی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی سنڈیکیٹ کے ممبر مقرر ۔جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس فیصل زمان خان یونیورسٹی لاءکالج لاہور کے گریجویٹ سٹڈیز کے ممبران مقرر ،جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس چودھری محمد اقبال جی سی یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف لاء کے بورڈ آف سٹڈیز کے ممبر ،جسٹس شاہد کریم لمز یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبر مقرر، جسٹس مرزا وقاص رؤف یو ای ٹی ٹیکسلا کی سنڈیکیٹ کے ممبر ہونگے ،جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کو فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر مقرر کر دیا گیا ،جسٹس شہرام سرور چودھری نیشنل کالج آف آرٹس بورڈ آف گورنرز کے ممبر اورجسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان کی سنڈیکیٹ کے ممبر مقرر کیا گیا ہے۔