pakteam - دورہِ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی

قومی اسکواڈ کچھ دیر قبل بذریعہ پرواز مانچسٹر سے بارباڈوس پہنچا، بارباڈوس پہنچنے پر قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کچھ دیر بعد کی جائے گی،قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *