match - انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 142 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں ایک وکٹ کے

نقصان پر حاصل کرلیا۔
ڈیوڈ ملان اور زیک کرولی نے نصف سنچریاں اسکور کیں، ڈیوڈ ملان 68 اور زیک کرولی 58 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔فل سالٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین

کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 35.2 اوورز میں 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فخر زمان کے 47 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطرہ خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔اوپنر امام الحق اور کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔فخرزمان 47 اور شاداب خان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان 13 رنز بناسکے، ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 19 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔آل راؤنڈر فہیم اشرف 5 رنز پر آؤٹ ہوئے،

حسن علی 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود نے چار وکٹیں حاصل کیں، میٹ پارکنسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کارڈف کے صوفیا گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر مہمان پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔میچ کی خاص بات یہ ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم میں پانچ کرکٹرز نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا ہےپاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل نے ڈیبیو کیا جبکہ پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے صہیب مقصود کو بھی فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔